
ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے معاملے پر بھارتی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارتی وزارتِ کھیل نے ایشیاء کپ پر تمام تر فیصلوں کا ذمے دار بی سی سی آئی کو ٹھہرایا ہے۔

ایشیاکپ: بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کا پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے رونا دھونا شروع
بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھنے لگا ہے۔
بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع کے مطابق ابھی تک بی سی سی آئی وزارتِ کھیل کے ماتحت نہیں ہے۔
ذرائع بھارتی وزارت کھیل نے بتایا ہے کہ نیشنل اسپورٹس گورننس بل ابھی پاس نہیں ہوا، مجوزہ نیشنل اسپورٹس بل میں بھارتی بورڈ بھی شامل ہے۔
بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ بل کے تحت وزارتِ کھیل بھارتی ٹیم یا ایتھلیٹس کو غیر معمولی حالات میں بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے روک سکتی ہے۔