معروف باربی ڈیزائنرز اٹلی میں خوفناک حادثے میں ہلاک

معروف-باربی-ڈیزائنرز-اٹلی-میں-خوفناک-حادثے-میں-ہلاک

--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

دنیا بھر میں باربی ڈولز کی ڈیزائننگ کے لیے مشہور اطالوی آرٹسٹ ماریو پالیانو اور جیانی گراسی ایک المناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ حادثہ اٹلی کے شہر ٹورین اور میلان کے درمیان اے 4 ہائی وے پر پیش آیا، رپورٹس کے مطابق ماریو اور جیانی اپنے دوستوں کے ہمراہ سفر پر جا رہے تھے، جیورنی موقع پر ہی چل بسے تھے جبکہ سیلویا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کے ساتھ باربی ڈول متعارف

یہ باربی ڈول اس لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ امریکا میں ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثرہ تقریباً 3 لاکھ 4 ہزار بچوں اور نوجوانوں کی نمائندگی کی جا سکے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سیرانو نامی شخص ایک ٹول پلازہ مس کر گیا تھا اور غلط سمت میں تقریباً چار میل تک 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتا رہا تھا، جس سے یہ اندوہناک تصادم ہوا اور ڈیزائنرز کی موت کا سبب بنا۔

ماریو اور جیانی Magia2000 نامی کسٹم باربی ڈولز بنانے والی کمپنی کے بانی تھے، 1999ء سے شروع ہونے والے ان کے فنکارانہ سفر میں انہوں نے مشہور شخصیات سے متاثر باربی گڑیا تیار کیں، جو دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔

باربی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دو قیمتی فنکار کی موت کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔