مہندی اور میک اپ میرے غم کی عکاسی نہیں کرتے: نشو کا ناقدین کو جواب

مہندی-اور-میک-اپ-میرے-غم-کی-عکاسی-نہیں-کرتے:-نشو-کا-ناقدین-کو-جواب

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو نے داماد کی موت کی خبر کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری مہندی اور میک اپ میرے غم کی عکاسی نہیں کرتے خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشو  اپنے چھوٹے داماد کی اچانک وفات پر شدید غم میں مبتلا ہیں، نشو اپنی خوش مزاجی اور کھل کر بات کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی نجی زندگی کو یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے داماد کی اچانک وفات کی خبر بھی یوٹیوب پر شیئر کی، جو فوراً ہی وائرل ہوگئی، اگرچہ بہت سے لوگوں نے ان سے افسوس کا اظہار کیا، مگر کچھ افراد نے ان کے سفید لباس، کھلے بالوں، میک اپ اور ہاتھوں پر لگی مہندی کو تنقید کا نشانہ بنایا، کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ وہ اتنے بڑے صدمے میں ہوتے ہوئے اتنی تیار کیوں نظر آئیں۔

اداکارہ نشو بیگم کے چھوٹے داماد انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم کے چھوٹے داماد انتقال کر گئے۔

نشو نے اب اپنے ویڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو واضح جواب دیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اور داماد کی محبت کی کہانی بہت خوبصورت تھی، میرے داماد کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ اچانک اس دنیا سے چلے گئے، وہ پہلے سے بیمار نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے چہرے کا میک اپ، میرے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے، لوگ بس یہ دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کیسا نظر آ رہے ہیں، مگر یہ نہیں سمجھتے کہ دل میں کیا طوفان چل رہا ہے، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی اور ایک اچانک حادثے نے سب کچھ بدل گیا خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔

نشو نے سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ وہ دوسروں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ظاہری شکل و صورت پر نہ جائیں، غم کی گہرائی ہر کسی کی اپنی ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔