کنواری کومل عزیز نے دھوکے باز شوہروں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا

— اسکرین گریب پاکستانی ماڈل و اداکارہ کومل عزیز نے دھوکے باز شوہروں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیں تب بھی جذباتی انداز میں ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے […]
مومنا اقبال دیر سے سیٹ پر پہنچنے کا دفاع کرنے لگیں

—فائل فوٹو معروف پاکستانی اداکارہ مومنا اقبال نے حالیہ انٹرویو میں سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے اپنے رویے کا کھل کر دفاع کیا ہے۔ مومنا متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ […]
حمیرا اصغر کی تدفین سے متعلق سید ذوالفقار علی شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

— فائل فوٹو صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے اس معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔ حمیرہ اصغر موت، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، والد کا پولیس کو جواب […]
لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف راجستھان میں پہلی بار مقدمہ درج، 3 کارندے گرفتار

—فائل فوٹو بھارتی ریاست راجستھان میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف پہلی بار باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جے پور پولیس کے مغربی ضلع یونٹ نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے لارنس بشنوئی، روہت گوڈارا، امرجیت اور انمول بشنوئی سمیت کئی اہم ملزمان کو نامزد […]
ثروت گیلانی کی فیروز خان پر تنقید، مداح ناراض

—فائل فوٹو معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے اداکار فیروز خان کے ڈراموں میں کرداروں اور اسکرپٹ کے انتخاب پر کی گئی تنقید نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان پر فیروز خان کے مداح شدید ردعمل دے رہے ہیں، پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے […]
ارشد ندیم کا سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ میں نے مس کر دیا ہے، اب میں سیدھا ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ٹریننگ کے بعد 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے […]
پچھلے دورِ حکومت میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی، فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور […]
2023-24ء میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 591 ارب روپے کے نقصانات ہوئے: اویس لغاری

—فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 24-2023ء کے اندر بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 591 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ گڈ گورننس کی بدولت ہم […]
کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو چیئرمین ایس بی سی سی نامزد

فقیر محمد لاکھو — تصویر بشکریہ رپورٹر چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو متفقہ طور پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (ایس بی سی سی) کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فقیر محمد لاکھو 31 دسمبر 2025ء […]
سعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدی پاکستان منتقل

—فائل فوٹو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 30 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جاچکا ہے، قانونی کارروائی اور طریقۂ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے […]