
معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے اداکار فیروز خان کے ڈراموں میں کرداروں اور اسکرپٹ کے انتخاب پر کی گئی تنقید نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان پر فیروز خان کے مداح شدید ردعمل دے رہے ہیں، پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ثروت نے کہا تھا کہ فیروز خان کے تمام ڈراموں میں یا تو وہ کسی لڑکی کو مارتا ہے، یا چیخ رہا ہوتا ہے اور آخر میں وہی لڑکی اس سے محبت کرنے لگتی ہے، یہ سب کچھ ہم خوشی سے دیکھتے ہیں، مگر جب شرمین عبید چنائے اسی معاشرے کی حقیقت دکھاتی ہیں تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں، شرمین اور میرا سیٹھی ہم تین لوگ آخری وقت تک کھڑے رہے تھے جب فیروز خان نے ہمارا ذاتی ڈیٹا لیک کیا تھا۔

ثروت گیلانی نے فیروز خان پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید اور جھوٹے الزامات عائد کئے جانے کیخلاف انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تو ماڈل و اداکار ڈاکٹر فہد مرزا فیروز خان پر برس پڑے۔
فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، کئی صارفین نے ثروت کو متعصب قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ دانش تیمور کے ڈراموں میں بھی ایسا ہوتا ہے، ان کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ کوئی بھی اداکارہ مشہور ہونے کے لیے فیروز خان کے خلاف بولتی ہے، اداکار کو کیوں نشانہ بنایا؟ اسکرپٹ رائٹرز اور پروڈیوسرز کو کیوں نہیں کچھ کہا؟ کیا یہ خاتون ڈراموں کے انجام سے بھی واقف ہیں؟ خانی، گل رانا اور عشقیا سب کا اختتام اداس تھا۔

کچھ صارفین نے حد سے تجاوز کرتے ہوئے ثروت کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف آواز بلند کی تھی، جواباً فیروز نے ان کو قانونی نوٹس بھجوایا اور ان کے ذاتی فون نمبرز عام کر دیے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔