لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف راجستھان میں پہلی بار مقدمہ درج، 3 کارندے گرفتار

لارنس-بشنوئی-گینگ-کے-خلاف-راجستھان-میں-پہلی-بار-مقدمہ-درج،-3-کارندے-گرفتار

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف پہلی بار باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جے پور پولیس کے مغربی ضلع یونٹ نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے لارنس بشنوئی، روہت گوڈارا، امرجیت اور انمول بشنوئی سمیت کئی اہم ملزمان کو نامزد کیا ہے۔

پولیس نے گینگ کے 3 سرگرم ارکان بھوانی، سورج اور عمران کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد طویل عرصے سے بشنوئی گینگ سے منسلک تھے اور سونے کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے کیلئے ایک کروڑ 11 لاکھ انعام کا اعلان

کشتھریا کرنی سینا نامی ایک تنظیم نے بھارت کی ایک جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قتل کے (انکاؤنٹر) کے لیے ایک کروڑ گیارہ لاکھ ایک سو گیارہ روپے کے انعام کی پیشکش کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان میں گینگ سے منسلک کسی بھی فرد کو اب اسی کیس کے تحت فوری گرفتار کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ریاست میں منظم جرائم کے پھیلاؤ کو روکنے اور بشنوئی گینگ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے ایک پیشگی اور فیصلہ کن قدم ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کا نام بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر حملے کی سازش، سدھو موسے والا قتل کیس اور دیگر ہائی پروفائل جرائم سے جُڑا رہا ہے۔