
معروف پاکستانی اداکارہ مومنا اقبال نے حالیہ انٹرویو میں سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے اپنے رویے کا کھل کر دفاع کیا ہے۔
مومنا متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میں خود دیر سے آتی ہوں لیکن اس کی ایک وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کال ٹائم 10 بجے کا ہے، تو میں 11:30 پر پہنچتی ہوں، ہماری انڈسٹری چھوٹی ضرور ہے، لیکن جب مجھے نئے اداکار کے طور پر اتنی زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا تو اب آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ میں وقت پر آؤں؟

مومنہ اقبال کی جنس سے متعلق وائرل ویڈیو جھوٹی نکلی
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال سے منسوب وائرل ویڈیو کی حقیقیت سامنے آ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب چھٹی لیتی ہوں تو اگلے دن کی تیاری شروع کر دیتی ہوں، پھر اگلے دن فریش کیسے رہوں؟ خود پروڈیوسرز بھی جانتے ہیں کہ کوئی وقت پر نہیں آتا، پھر بھی کام وقت پر مکمل ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کال ٹائم 11 بجے کا کر دیا جائے تو کسی کو اعتراض نہیں ہو گا، کام کا ماحول بہتر بنانے کے لیے اداکاروں کے ساتھ مناسب بات چیت اور 8 گھنٹے کی شفٹ پر عمل ہونا چاہیے۔
مومنا اقبال نے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر دل دکھتا تھا، لیکن اب میں سخت جان ہو چکی ہوں، جب زندگی میں کوئی بہت قیمتی چیز کھو دیتے ہیں، تو پھر باقی چیزیں اہم نہیں لگتیں۔ میں میڈیا پارٹیز میں نہیں جاتی۔