
کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کل سے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے شہرِ قائد کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔