
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں اپنے مؤقف سے یوٹرن لے لیا۔
نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے شو میں بھارت کی نئی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کے ٹریلر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے حیرت انگیز طور پر اپنے مؤقف کے برعکس بھارتی فلم انڈسٹری میں زبردست انٹری دینے پر ہانیہ عامر کی تعریف کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کے بارے میں پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال کر ان کی جگہ کسی اور بھارتی اداکار کو کاسٹ کرکے فلم کو دوبارہ شوٹ کیا جائے گا لیکن اب اس طرح کی تمام تر افواہیں پھیلنے کے بعد بالآخر فلم ہانیہ عامر کی موجودگی کے ساتھ ہی ریلیز ہو رہی ہے۔

ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں: نادیہ خان
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ہردلعزیز و خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ فلم بنانے والے اور اس میں کام کرنے والے سب اداکار سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے اور میں ان کی حکمت عملی کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ خاموش رہے اور قیاس آرائیوں کا جواب نہیں دیا اور لوگوں کو اس بات پر یقین کرنے دیا کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ بھی خاموش رہے اور اب جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے تو ہر جگہ ہانیہ عامر نظر آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نادیہ خان نے فلم’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔