
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ان سے ملاقات کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا، امید ہے وزیراعلیٰ کی ملاقات جلد کرائی جائے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور
- علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی لگا سکیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔