لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور:-خاتون-سے-اجتماعی-زیادتی-کرنے-والے-ملزمان-گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کے مطابق ملزم افضال خاتون نسرین کو گھر سے بلا کر کھیتوں میں لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے ملزم کے 2 ساتھی امانت اور ذوالفقار کھیتوں میں چپھے ہوئے تھے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 7 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور لاہور کے علاقہ چوہنگ میں7 افراد نے خاتون کو…

اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کو وہی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو ہیئر اور روڑا گاؤں سے گرفتار کر لیا۔