کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کرنے کی ہدایت

مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی رفتار تیز کی جائے، لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔ میئر کراچی کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ […]
مخصوص نشستوں کا کیس، پی ٹی آئی کا مزید وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

—فائل فوٹو مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عزیر کرامت کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ […]
وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکا کیلئے براستہ لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے لیے براستہ لندن روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور سے روانہ ہوئے ہیں، وہ 2 روز لندن میں قیام کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو امریکا پہنچیں گے۔ دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم […]
وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر اسکے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا، اسماعیل ڈاہری

وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر ان کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا۔ حیدر آباد میں مقامی عدالت کے احاطے میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اسماعیل […]
لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچنے والی خواتین حیران

— فائل فوٹو لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں پہنچنے والی خواتین حیران رہ گئیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ سارے راستے کھلے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ پولیس نے راستے بند کیوں نہیں کیے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کا پنڈال کھلا رکھا گیا ہے […]
لاہور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی پارٹی قیادت و انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت اور انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی یقین دہانی کے بعد راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیے جانے کا […]
بیٹے نے 1 ارب روپے کی پینٹگز چرائیں، منصور راہی صدمے سے چل بسے، مقدمہ درج

مشہور مصور منصور راہی مرحوم—فائل فوٹو مشہور مصور منصور راہی مرحوم کے بیٹے کے خلاف پینٹنگز کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شالیمار پولیس اسٹیشن میں منصور راہی کی بیوہ نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق دانش راہی نے گھر سے ایک ارب روپے کی پینٹنگز […]
بھارتی اداکار پروین ڈباس حادثے کے بعد آئی سی یو میں داخل

پروین ڈباس— فائل فوٹو بھارتی اداکار پروین ڈباس کو کار حادثے کے بعد آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی 50 سالہ پروین ڈباس کو کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ […]
سابق کوچ مکی آرتھر مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے: وہاب ریاض

اسکرین گریب قومی سابق کرکٹر و پاکستانی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انہیں بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔ گزشتہ شب وہاب ریاض نے ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران جہاں وہاب ریاض نے میزبان تابش ہاشمی […]
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق

— فائل فوٹو کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کی گئی، زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کا نام خدا بخش اور راہ گیر کا نام غوث اللّٰہ تھا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان […]