سابق مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار

وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو حیدر آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی […]
ہم پی ٹی آئی کو لاہور آنے دے رہے ہیں یہ بہت بڑا احسان ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ اس سے ملاقات کی جائے، ہم اسے لاہور آنے دے رہے ہیں، یہ بہت بڑا احسان ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی […]
کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے: مریم نواز شریف

—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابلِ مذمت ہے، کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں امن ہم سب کا خواب ہے۔ ’عالمی یومِ امن‘ پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے […]
پنجاب: ایم ڈی کیٹ، وزارتِ داخلہ کو موبائل و انٹرنیٹ معطل کرنے کی درخواست

—فائل فوٹو نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے سلسلے میں محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ محکمۂ داخلہ پنجاب نے محکمۂ صحت کی درخواست پر مراسلہ وزارتِ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کی […]
وزیرِاعلیٰ کے پی کو کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں بھاگتے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی– فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی کو کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں بھاگتے، میرے گورنر ہاؤس میں 2 پنجرے خالی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا […]
جامعات کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے گورنر پنجاب کے اقدامات سراہتے ہیں: حسن مرتضیٰ

سیاسی رہنما حسن مرتضیٰ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جامعات کو ہراسمنٹ، منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے گورنر پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی […]
چینی وزیر کی محسن نقوی کو سنکیانگ کے دورے کی دعوت

محسن نقوی— فائل فوٹو چین کے وزیرِ سیاسی امور چن مینگوو نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو چینی صوبے سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی سے چینی وزیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، کراس بارڈر تعاون، انسدادِ اسمگلنگ و منشیات کے شعبوں میں تعاون […]
وزیرِاعظم شہباز شریف کا ’امن کے عالمی دن‘ پر پیغام

وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’امن کے عالمی دن‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین کے معصوم لوگوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امن کے لیے یو این کی قراردادوں اور فلسطینیوں […]
وزیرِاعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا۔ چیف سیکریٹری نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق دونوں پولیس افسران پر الزامات کی فہرست […]
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی

—فائل فوٹو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔ آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ انسپکشن ٹیم آخری مرحلے میں لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ […]