
مشہور مصور منصور راہی مرحوم کے بیٹے کے خلاف پینٹنگز کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شالیمار پولیس اسٹیشن میں منصور راہی کی بیوہ نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق دانش راہی نے گھر سے ایک ارب روپے کی پینٹنگز چوری کیں، اس کے ساتھ اس کے چار پانچ دوست بھی چوری میں ملوث تھے۔

سیفی سومرو کی چوری ہوئی پینٹنگز کی ڈرامہ میں نمائش، پولیس کو درخواست دے دی گئی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیفی سومرو کی پینٹنگز چوری سے متعلق تحقیقات کروائی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقی بیٹے کی اس حرکت پر منصور راہی صدمے سے دو چار ہو کر مئی میں انتقال کر گئے۔
منصور راہی کی بیوہ نے مقدمے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ اس صدمے سے میں بھی کافی عرصہ بیمار رہی، ابھی ہوش میں آئی تو تھانے میں درخواست دی ہے۔