وفاقی وزیر تعلیم سے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں قومی سطح پر اسپورٹس فیڈریشن اور ای ایسپورٹس (الیکٹرانک اسپورٹس) ایکو سسٹم کے قیام کا فیصلہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ای ایسپورٹس پر برطانیہ میں تربیتی ماڈیولز اور بہترین […]
ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے

—فائل فوٹوز پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں 5 امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدوار مشال یوسفزئی، صائمہ خالد، مہتاب ظفر کل کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی […]
کراچی: خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی

کراچی کی ایک خاتون نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔ کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔ اسپتال حکام کا کہنا […]
عامر خان نے جھوٹ بولنے پر سب سے معافی مانگ لی

بالی ووڈ اداکار عامر خان—فائل فوٹو بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ممبئی میں پریس کانفرنس میں تمام صحافیوں کی موجودگی میں جھوٹ بولنے پر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے منگل کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے جس کی طویل عرصے […]
مجھے کنٹرول نہ کریں، براہ مہربانی بیچ میں نہ بولیں، جیا بچن

تصویر سوشل میڈیا۔ بھارتی پارلیمنٹ کی ایوان بالا (راجیہ سبھا) کی رکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے آپریشن سندور پر بحث کے دوران کہا کہ مجھے کنٹرول نہ کریں۔ انھوں نے سرکاری بینچ کے ارکان سے کہا کہ جب آپ بولتے ہیں تو میں مداخلت نہیں کرتی، تو […]
حمیرا اصغر کے گھر سے ملے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آ گئی

حمیرا اصغر—فائل فوٹو کراچی کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حمیرا اصغر کے گھر سے لیے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ آگئی، رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے […]
ورلڈ ایتھلیٹکس کا خواتین ایتھلیٹس کیلئے لازمی جینڈر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا ورلڈ ایتھلیٹکس نے خواتین ایتھلیٹس کے لیے لازمی جینڈر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی رینکنگ مقابلوں میں ویمن کیٹیگری میں شرکت کی خواہشمند کو جینڈر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ کھلاڑی کی جنس کی تصدیق کیلئے “ایس آر وائی” ٹیسٹ پلیئر کو زندگی میں ایکبار ہی کرانا ہوگا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق […]
کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ وزیرِ مذہبی امور نے بتا دیا

—فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے […]
کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل

کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے […]
کراچی: کمسن شاگرد کے اغواء و زیادتی کیس میں عدم شواہد پر قاری کو بری کردیا گیا

علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔ پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم […]