مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے اضافہ کردیا گیا، ترجمان ریلوے

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 2 فیصد اضافہ کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا ہے دوسری جانب ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے مطابق انٹر سٹی روٹ بسوں کے کرایوں میں […]
حمیرا اصغر کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، کیمیکل رپورٹ

اداکارہ حمیرا اصغر کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل و اداکارہ کی لاش سے لیے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں۔ حمیرا اصغر کی لاش سے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب بھیجے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق موت کی وجہ باضابطہ طور پر آج […]
کراچی، پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار

فائل فوٹو کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کے مطابق گرفتار ملزمان ایرانی باشندے ہیں اور وہ غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، گینگ کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ارسلان پاکستانی، علی جاوید اور حسین ایرانی […]
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق

اسکرین گریب خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ علی امین نے اتفاق رائے کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات اختتام پذیر ہوگئی، ملاقات میں اپوزیشن اور حکومت کا بلا مقابلہ سینیٹروں کے انتخاب پر اتفاق ہوا ہے۔ پشاور، […]
کے پی: 59 فیصد شہری بیروزگاری میں اضافے پر پریشان

خیبرپختونخوا کے 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان ہیں، 67 فیصد نے بیروزگاری میں کمی کے لیے اقدامات نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ گیلپ پاکستان نے خیبرپختونخوا سے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سرو ےمیں 63 فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنے […]
اداکار فہد فاصل کا 17 سال پرانا موبائل، قیمت آپ کو حیران کردے گی

فوٹو: بھارتی میڈیا معروف بھارتی اداکار فہد فاصل کے 17 سال پرانے موبائل استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فہد فاصل اپنے سادہ طرز زندگی اور سوشل میڈیا سے دوری کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم حال ہی میں وہ ایک ایسے موقع پر خبروں میں آگئے جب ان کا کی پیڈ […]
گلوکار جنگ کک کی سوشل میڈیا پر غیرمتوقع واپسی، فالوورز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم

تصویر سوشل میڈیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے گلوکار، گیت نگار اور مشہور جنوبی کورین بوائے بینڈ بی ٹی ایس گروپ کے رکن جیون جنگ کک المعروف جنگ کک کی سوشل میڈیا پر واپسی سے ان کے پرستار جھوم اٹھے جو انکی واپسی کے شدت سے منتظر تھے۔ گولڈن مکنے کے نام سے مشہور جنگ […]
فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے

—ویڈیو گریب فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے بولنگ کا بھی آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے حارث رؤف کی ویسٹ انڈیز سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط حارث رؤف 10 سے 12 دن میں ری ہیب مکمل کریں گے، ذرائع حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں ہیمسٹرنگ […]
ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

—جنگ فوٹو آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منن چندرا کو شکست دی۔ بیسٹ آف سیون کا فائنل محمد آصف نے 2-4 سے جیتا۔ انڈر 17 اسنوکر: حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے آئی بی ایس […]
پشاور، سینیٹ انتخابات میں PTI مشکل سے دوچار

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی مشکل میں پڑ گئی، پہلی ترجیحی فہرست سے نکالنے والے امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پارٹی نے ناراض رہنماؤں کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ پشاور میں سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے کورننگ امیدواروں کا […]