
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ علی امین نے اتفاق رائے کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات اختتام پذیر ہوگئی، ملاقات میں اپوزیشن اور حکومت کا بلا مقابلہ سینیٹروں کے انتخاب پر اتفاق ہوا ہے۔

پشاور، سینیٹ انتخابات میں PTI مشکل سے دوچار
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی مشکل میں پڑ گئی، پہلی ترجیحی فہرست سے نکالنے والے امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پارٹی نے ناراض رہنماؤں کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کمیٹی کے ذریعے راضی کرینگے، ملاقات میں 5/6 کے فارمولے پر اتفاق پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے طلحہ محمود، عطا الحق، روبینہ خالد دلاورخان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہونگے جبکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا پے کہ پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نور الحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلامقابلہ سینٹرز منتخب ہونگے۔