ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ-ماسٹرز-اسنوکر-چیمپئن-شپ:-محمد-آصف-فائنل-میں-پہنچ-گئے

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منن چندرا کو شکست دی۔ بیسٹ آف سیون کا فائنل محمد آصف نے 2-4 سے جیتا۔

انڈر 17 اسنوکر: حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا۔

محمد آصف نے پہلا فریم جیتا، پھر منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز جیتے۔

2-1 کے خسارے کے بعد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 3 فریمز جیتے۔