پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’شاباش، پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کےلیے فخر […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پیغام میں محمد مسرور نے لکھا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہوگیا ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد کرنے، اسٹاف کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمد مسرور نے لکھا کہ میں پاکستان کرکٹ […]
بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب

تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب […]
سندھ حکومت خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے، حسن بخشی

فائل فوٹو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے۔ کراچی کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے پر حسن بخشی نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود انہیں خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔ حسن […]
محض تقریر میں خلل ڈالنے پر نااہلی کا مطالبہ قابلِ قبول نہیں: رضا ربانی

میاں رضا ربانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ محض تقریر میں خلل ڈالنے پر 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 اپوزیشن […]
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن چل بسے

—فائل فوٹوز معروف ڈائریکٹر کوئنٹن ٹیرینٹینو کی فلموں کل بل اور ریزروائر ڈاگز میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پانے والے معروف امریکی اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں چل بسے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مائیکل میڈسن کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع اپنے گھر سے بےہوشی کی حالت میں ملے۔ […]
ننکانہ صاحب: بس ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

فائل فوٹو موٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 کمسن بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی […]
کراچی: لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

—فائل فوٹو کراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق […]
لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

— فائل فوٹو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئی […]
مذہب سے متعلق متنازع بیان پھر منظرعام پر، جاوید اختر تنقید کی زد میں آگئے

—فائل فوٹو بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر مذہب سے متعلق متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ جنت اور دوزخ سے متعلق طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے […]