پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں: وزیراعظم

پورے-ٹورنامنٹ-میں-ناقابلِ-شکست-رہنے-پر-پاکستان-کی-گرلز-نیٹ-بال-ٹیم-کو-خصوصی-داد-دیتا-ہوں:-وزیراعظم

پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’شاباش، پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کےلیے فخر کا لمحہ اور ویمن اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔‘

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا

پاکستان ٹیم چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابلِ شکست رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آج مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ گروپ ٹائٹل جیتا ہے۔