صدر سپریم کورٹ بار کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر گفتگو

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محمد اسحاق نوتیزئی اور سینیٹر میر کبیر شاہی بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے طویل المدتی حل پر گفتگو کی […]
وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ، 70 ٹن سامان بھیجاجا رہا ہے، طارق فضل

تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب […]
وزیراعظم کی بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارک باد

فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا کے ساتھ گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے تجارت، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم […]
بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری […]
اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

فائل فوٹو نیاز اللّٰہ نیازی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر […]
پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ وزیراعظم کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع […]
کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا

فائل فوٹو۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
کینالوں کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان، کل سندھ میں مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔ پیپلز پارٹی نے متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ کراچی سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کل سندھ بھر میں احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا سندھ بھر کی تحصیل سطح […]
بچوں کی عید کے دوسرے دن بھی نان اسٹاپ تفریح

ملک بھر میں میٹھی عید تو بچوں کی ہی ہے، عید الفطر کے دوسرے روز بھی نان اسٹاپ تفریح عروج پر ہے۔ بچوں کا کہیں جھولوں اور آئس کریم پر رش تو کہیں دریا کی سیر ہو رہی ہے۔ سرگودھا میں بچوں کی موج مستی عروج پر ہے، فیصل آباد میں بچوں نے بڑوں کے […]
شاہ رخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد اور دعا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد اور دعا دی۔ شاہ رخ خان نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللّٰہ کی مہربانی سب پر ہو۔ فلم انڈسٹری کے ایک اور اسٹار اداکار عامر خان […]