
چینی میوزک ٹیچر وکی نے پاکستانی کلاسک گانے ’بوہے باریاں‘ پنجابی زبان میں گنگنا کر پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین پیش کر دیا۔
چینی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو گانے کی اصل گلوکارہ یعنی حدیقہ کیانی کی توجہ کا بھی مرکز بن گئی۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ وکی ہے، ایک بہت ہی باصلاحیت چینی گلوکارہ اور پاکستانی ثقافت کی سچی پرستار اور حامی۔
حدیقہ کیانی نے مزید بتایا کہ میں نے برسوں پہلے ان کے ساتھ پرفارم کیا تھا، انہیں دل سے گانا گاتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

چینی گلوکار نے ’’بوہے باریاں‘‘ گاکر سب کو حیران کردیا
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ایک…
خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر بنائی گئی تھی، جو اب پھر صارفین بلخصوص حدیقہ کیانی کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر چین میں پاکستان ایمبیسی بیجنگ کی جانب سے پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو فروخت دینے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی میوزک ٹیچر مس وکی نے حدیقہ کیانی کا مشہور زمانہ گانا ’بوہے باریاں‘ گاکر سب کو حیران کردیا تھا۔