چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

چوہنگ-اجتماعی-زیادتی-کیس-کے-2-ملزمان-پولیس-مقابلے-میں-ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔