عائزہ خان کا ریٹائرمنٹ پلان کیا؟

عائزہ-خان-کا-ریٹائرمنٹ-پلان-کیا؟

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں سے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان شیئر کر دیا، لندن کی حسین سرسبز وادیوں میں زندگی کا نیا تصور تلاش کرنے نکل پڑیں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت عائزہ خان نے اپنے لندن کی ٹرپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ پلان کا ایک خوبصورت خاکہ پیش کیا ہے۔ 

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ہریالی، قدرتی مناظر، حسین وادیاں اور پرسکون فضاؤں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستان چھوڑ کر کون سے ملک جائیں گے؟

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

اس تصویری سیریز نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر محظوظ کیا، عائزہ خان نے وہاں ایک مقامی میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اداکار علی ظفر کے ساتھ آرٹ اور ثقافت کا لطف اٹھایا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں سوال کے جواب کہا تھا کہ ایک دن آئے گا جب دانش اور میں اسکرین اور سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گے اور سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔