کراچی:چائنہ پورٹ پر بیوی کیساتھ قتل ہوئے نوجوان ساجد کی میت سردخانے سے ورثاء کے حوالے

کراچی:چائنہ-پورٹ-پر-بیوی-کیساتھ-قتل-ہوئے-نوجوان-ساجد-کی-میت-سردخانے-سے-ورثاء-کے-حوالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔

نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی

کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہرے قتل کے الزام میں مقتولہ کے بھائی سمیت 3 افراد گرفتار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد اور اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا تھا۔

میاں بیوی کی لاشیں 28 جولائی کو کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے ملی تھیں۔