لاہور: نشئی کا پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کا ڈرامہ

لاہور:-نشئی-کا-پتنگ-کی-ڈور-گلے-پر-پھرنے-کا-ڈرامہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

  • لاہور میں پتنگ کی ڈور سے 3 افراد زخمی

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمیر جمیل نشے کا عادی ہے، جو پیسوں کے لیے بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر عمیر جمیل نے اپنے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگا لیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔