
این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

9 مئی کیسز میں سزا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، PTI سینیٹر اعجاز چوہدری اور MNA احمد چٹھہ نااہل قرار
اسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں…
عبداللطیف چترالی کو 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی۔