
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔
70 کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کے لیے یہاں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو گھر فراہم کرے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کر رہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔