
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے۔