
بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر نے حال ہی میں اپنی اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ایک حیران کن پسِ پردہ واقعہ سنایا ہے۔
ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہند کے سپر اسٹار ناگ ارجن کے ساتھ 1998ء کی فلم چندر لیکھا کی شوٹنگ کے دوران میں نے ایک سین میں حقیقت پسندی لانے کے لیے اپنی ہی درخواست پر کئی بار تھپڑ کھائے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشا نے کہا کہ مجھے ناگ ارجن سے تھپڑ پڑے، میں ایک انتہائی پرعزم اداکارہ تھی اور حقیقی اداکاری کرنا چاہتی تھی تو جب وہ مجھے تھپڑ مار رہے تھے، مجھے وہ محسوس نہیں ہو رہا تھا۔

صف اول کے اداکار نے تنہائی میں ملنے کو کہا تھا، ایشا کوپیکر
بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں فلم انڈسٹری کے ایک صف اول کے اداکار نے تنہائی میں ملنے کو کہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ میری دوسری فلم تھی، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ ناگ، آپ مجھے سچ میں تھپڑ ماریں، جس پر انہوں نے کہا کہ کیا تم واقعی چاہتی ہو؟ نہیں، میں ایسا نہیں کر سکتا، میں نے کہاکہ مجھے تھپڑ مارے جانے کا احساس چاہیے، مجھے ابھی وہ محسوس نہیں ہو رہا، تو انہوں نے مجھے آہستہ سے تھپڑ مارا۔
ایشا نے وضاحت کی کہ میں اس سین کے لیے مطلوبہ غصہ نہیں لا پا رہی تھی اور کیمرہ میرے تاثرات کو ٹھیک سے قید نہیں کر رہا تھا، نتیجے کے طور پر ڈائریکٹر بار بار مزید ٹیکس کا کہتے رہے، اس سلسلے میں غصے والا تاثر دینے کی کوشش میں، مجھے 14 سے 15 بار تھپڑ پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے اختتام تک میرے چہرے پر تھپڑوں کے واضح نشانات تھے، میرے چہرے پر سچ میں نشان پڑ گئے تھے، جس پر ناگ ارجن نے مجھے بٹھایا اور معذرت کی، میں نے کہا کہ یہ میں نے خود کہا تھا، آپ سوری کیوں کہہ رہے ہیں؟
واضح رہے کہ ایشا کوپیکر کرشنا کاٹیج، پنجر،کیا کول ہیں ہم اور ڈان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ 2024ء کی تامل سائنس فکشن فلم آیا لان میں آخری بار نظر آئی تھیں۔