اسلحہ شراب برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عدالت میں آج پیشی کیلئے مہلت مانگ لی

اسلحہ-شراب-برآمدگی-کیس:-وزیر-اعلیٰ-خیبرپختونخوا-نے-عدالت-میں-آج-پیشی-کیلئے-مہلت-مانگ-لی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور —فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور —فائل فوٹو

اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت میں آج پیشی کے لیے مہلت مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ آج آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی، تھوڑا سا وقت دیں۔

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سماعت کی

جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آپ لیں وقت، بس علی امین کو پیش کر دیں۔

وکیل نے بتایا کہ سیکیورٹی آچکی ہے جیسے ہی گرین سگنل دیں گے، علی امین گنڈاپور پہنچ جائیں گے۔

جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان قلمبند نہیں ہو سکا تھا۔