
جھنگ میں کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی، جب اس کے چھوٹے بھائی نے باہر سے آ کر کھانا مانگا۔

کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
عائشہ نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو ابھی بچوں کو پڑھا رہی ہوں، اس کے بعد روٹی پکا کر دوں گی۔
اس پر چھوٹے بھائی کو غصہ آ گیا اور اس نے پستول نکال کر بہن پر گولی چلا دی، جس سے عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔