گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی، لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں: سعدیہ جاوید

گورنر-صاحب-کی-باتیں-کروڑوں-کی،-لیکن-دکان-پکوڑوں-کی-بھی-نہیں:-سعدیہ-جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر گورنر صاحب کی زبان پر اصل بات آ گئی، خود کو صاحب کہلا کر واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا۔

سعدیہ جاوید کے مطابق بھائی کا لقب لے کر شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے، گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے۔

جب ایم کیو ایم والے صاحب سے بھائی بنیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہونگے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیوایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، کل جب مئیر کراچی 20 ارب روپے مانگیں گے تو کہیں گے میں تو مذاق کر رہا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق گورنر کے دور میں کے 4 کا ڈیزائن خراب ہوا، مشرف دور میں کے الیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سیکٹرز اور یونٹوں سے کے الیکٹرک کو سپورٹ فراہم کی گئی۔