9 مئی اشتعال انگیز تقریروں اور جلاؤ گھیراؤ کیس: دلائل مکمل، فیصلہ آج سنایا جائے گا

9-مئی-اشتعال-انگیز-تقریروں-اور-جلاؤ-گھیراؤ-کیس:-دلائل-مکمل،-فیصلہ-آج-سنایا-جائے-گا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور میں 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل ہوگیا جس کا فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں سنایا جائے گا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گے جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کر لیا۔

ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروائے، یہ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔