لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور:-فیملی-کو-ہراساں-کرنے-کے-الزام-میں-3-پولیس-اہلکاروں-کیخلاف-مقدمہ-درج

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔

مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔