کنسرٹ سے قبل کرس مارٹن کا شائقین کو دلچسپ انداز میں انتباہ

کنسرٹ-سے-قبل-کرس-مارٹن-کا-شائقین-کو-دلچسپ-انداز-میں-انتباہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کے معاشقے کا راز فاش ہونے کے بعد برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن محتاط ہوگئے۔

امریکی شہر میڈیسن میں کنسرٹ شروع کرنے سے پہلے حاضرین کو دلچسپ انداز میں انتباہ دے دیا۔

کرس مارٹن نے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے قبل ہلکے پھلکے انداز میں شائقین سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس مجمے میں موجود کچھ لوگوں کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ اور ہم یہ کیسے کہیں گے؟ ہم کیمرے کا استعمال کریں گے اور آپ میں سے اکثر افراد کو اس بڑی اسکرین پر دکھائیں گے۔ تو اگر کسی نے میک اپ نہیں کیا ہوا ہے تو براہِ کرم کرلیں۔

امریکی سی ای او کا راز ’دی سمپسنز‘ پہلے ہی فاش کرچکا تھا؟

کولڈ پلے کے کنسرٹ کے دوران امریکی کمپنی کے سی ای او کے معاشقے کا راز افشاں ہوا تو سوشل میڈیا پر میمز کا بازار گرم ہوگیا وہیں ایک بار پھر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ یہ تو سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران امریکی کمپنی کے سی ای او اور اسی کمپنی کی چیف پیپلز آفیسر کے افیئر کا بھانڈا بڑی اسکرین پر پھوٹا تھا۔

اس کنسرٹ کے بعد ہر جانب اسی افیئر پر بات ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد امریکی کمپنی کے سی ای او کو عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا جبکہ اہلیہ بھی ناراض ہوگئی ہیں۔