(2)(1)(1)_updates.jpg)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژوب میں بےگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا دلخراش واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ
حکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے۔