
باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مولانا خان زیب کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل کی گئی ہیں، گزشتہ روز فائرنگ کرکے مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے تھے۔
مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، مولانا خان زیب اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔