ایمان قتل کیس، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایمان-قتل-کیس،-ملزم-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھیج-دیا-گیا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔

اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی…

 عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

 واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔