دبئی: پاکستان، بنگلادیش کا تارکین وطن کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

دبئی:-پاکستان،-بنگلادیش-کا-تارکین-وطن-کی-فلاح-کیلئے-مشترکہ-حکمت-عملی-پر-اتفاق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے دونوں ممالک کے تارکین وطن کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ 

پاکستان قونصل خانہ میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتی عملے نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور قانونی معاونت کے بہتر طریقہ کار پر گفتگو کی۔ 

سفارتی حکام فواد علی خان، عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ بنگلادیشی وفد کی نمائندگی اشفاق حسین، شہناز پروین اور عبداللّٰہ المامون نے کی۔ 

بات چیت میں کم آمدنی والے محنت کشوں کے حقوق پر حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ محنت کشوں کیلئے قانونی آگاہی اور تنازعات کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ 

دونوں قونصل خانے نے سفارتی افسران کی تربیت پر بھی اتفاق کیا اور باہمی ورکشاپس اور معلوماتی تبادلے پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات میں 18 لاکھ پاکستانی جبکہ 8 لاکھ بنگلادیشی شہری موجود ہے۔