پاکستانی وفد کا اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام کے تحت دورہ مکمل

پاکستانی-وفد-کا-اماراتی-حکومت-کے-تجرباتی-تبادلہ-پروگرام-کے-تحت-دورہ-مکمل

پاکستانی وفد کا اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام کے تحت دورہ مکمل

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام (ای ای پی) کے تحت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔

پاکستانی وفد نے اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ اماراتی حکومت کے زیراہتمام دو روزہ “ایکسپیریئنس ایکسچینج پروگرام” میں شرکت کی۔

بلال اظہر کیانی نے ڈیجیٹل گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور جدید ٹیکس نظام کے شعبوں میں علم و تجربے کے تبادلے کو ممکن بنانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل گورننس، کارکردگی اور عوامی شعبے میں مسابقت کے لیے پاکستان کے پُر عزم ہونے کا اظہار کیا۔