
بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں حال ہی میں کھولے گئے کیفے “کیپس کیفے” کی عمارت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ حملہ آور ایک گاڑی میں موقع پر آئے اور کئی گولیاں چلانے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے گولیاں مار کر قتل کردیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی سطح پر کئی اعزازات حاصل کرنے والی معروف ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو آج صبح اس کے گھر پر مبینہ طور پر اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور عمارت کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کپل شرما کا کیفے براہِ راست نشانہ تھا یا یہ فائرنگ کسی قسم کی دھمکی کے طور پر کی گئی۔
خیال رہے کہ بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے حال ہی میں یہ کیفے کینیڈا میں کھولا ہے، جسے خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
پولیس نے کیفے کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔