ورثاء اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول نہیں کرتے تو محکمۂ ثقافت ان کا وارث ہو گا: وزیرِ ثقافت سندھ

ورثاء-اداکارہ-حمیرا-اصغر-کی-لاش-وصول-نہیں-کرتے-تو-محکمۂ-ثقافت-ان-کا-وارث-ہو-گا:-وزیرِ-ثقافت-سندھ

اداکارہ حمیرا اصغر—فائل فوٹوز
اداکارہ حمیرا اصغر—فائل فوٹوز

اداکارہ حمیرا اصغر کی فلیٹ سے لاش ملنے کے واقعے پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کر لیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمۂ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

  • کراچی: فلیٹ سے مردہ ملی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ
  • اداکارہ حمیرا اصغر سے متعلق پڑوسی نے کیا بتایا؟
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش برآمد

اس معاملے پر وزیرِ ثقافت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، جبکہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش کی حوالگی کے لیے خط لکھ دیا۔

وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا ہے، ان کی تدفین سمیت تمام ذمے داری محکمۂ ثقافت کی ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ اداکارہ کے والدین راضی ہوں اور ان کی لاش وصول کریں۔