
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان میں باہمی سیریز کے بجائے سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں اے سی بی کے چیئرمین میر وائس اشرف نے سہ ملکی ٹی20 سیریز کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اگست میں ٹی20 سیریز شیڈول ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان نے یہ سیریز یو اے ای میں کروانے کی تجویز دی ہے۔
میر وائس اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان نے تجویز دی کہ دو طرفہ سیریز میں ایک اور ٹیم یو اے ای کو شامل کیا جائے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز سے ایشیا کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ کے لیے بہترین تیاری ہو۔
چیئرمین اے سی بی نے کہا کہ سیریز پاکستان میں ہو یا یو اے ای میں اس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، اس آنے والی سہ ملکی سیریز پر بات چیت ہو رہی ہے۔