گوجرانوالہ: 5 ملزمان حوالات توڑ کر تھانے سے فرار

گوجرانوالہ:-5-ملزمان-حوالات-توڑ-کر-تھانے-سے-فرار


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان مویشی چوری کے شبے میں زیرِ حراست تھے۔

 پولیس ذرائع کا  کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔