قومی سلامتی کے مشیر کی ایس سی او رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قومی-سلامتی-کے-مشیر-کی-ایس-سی-او-رکن-ممالک-کے-اجلاس-میں-شرکت،-سیکیورٹی-تعاون-بڑھانے-پر-اتفاق

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔

بیجنگ میں جاری ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی نے عالمی صورتِ حال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے پاکستان کی جانب سے پُرامن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔