ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت کے کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

ہانیہ-عامر-کو-کاسٹ-کرنے-پر-دلجیت-کے-کنسرٹس-پر-پابندی-کا-مطالبہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی سنیما و ٹی وی ورکرز کی تنظیم آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو خط لکھ کر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹس پر پابندی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنظیم نے سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ان کے پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے باضابطہ طور پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اپنی آنے والی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

’سردار جی 3‘ پر پابندیوں کے خدشات، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ کے خلاف ہونے والی ٹرولنگ اور پابندیوں کے خدشات پر پر خاموشی توڑ دی۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر خط پوسٹ کیا ہے جس میں تنظیم نے دلجیت کے ہانیہ کے ساتھ کام کرنے کی کی مذمت کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بھارت میں دلجیت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فوری معطلی اور ان کے تمام گانوں اور فلموں کو یوٹیوب، اسپاٹیفائی، جیو ساون اور مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں دلجیت کی لائیو پرفارمنس اور عوامی تقریبات پر مستقل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اس بات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری پروگرام یا مہم سے وابستہ نہ ہوں۔

مزید برآں آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے فلم سردار جی 3 کی فنڈنگ کی مکمل تحقیقات اور اس کی ملک گیر ریلیز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دلجیت کے تمام مستقبل کے پروجیکٹس کو سرٹیفکیشن دینے سے انکار کرے، جو کہ مؤثر طریقے سے بھارتی سنیما سے ان کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ ہے۔

اس سے قبل فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز نے آنے والی فلم بارڈر 2 میں دلجیت کو کاسٹ کرنے پر مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا تھا، انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بارڈر 2 میں ورون دھون، سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی شامل ہیں۔

سردار جی 3 میں ہانیہ شامل، بھارت تلملا اٹھا

سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025ء کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے ٹی سیریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار، جے پی فلمز کے پروڈیوسرز جے پی دتہ اور ندھی دتہ اور ہدایت کار انوراگ سنگھ کو ایک باضابطہ خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز جو بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی بنیادی افرادی قوت کی نمائندگی کرتی ہے، اسے آنے والی فلم بارڈر 2 میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی کاسٹنگ پر گہری مایوسی اور تشویش ہے جو جے پی فلمز کے بینر تلے ٹی سیریز کے اشتراک سے اور انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم سردار جی 3 بھارت میں ریلیز نہیں ہو گی اور اسے خصوصی طور پر بیرونِ ملک دکھایا جائے گا۔

پیر کو انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بین الاقوامی ریلیز کے لیے 27 جون کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔