Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

منگل 26 أوت 2025 - 2 ربيع الأول 1447 نماز کے اوقات

آرنلڈ شوارزنیگرکو ایکشن نہیں کامیڈی فلم نے دولت مند بنایا

آرنلڈ-شوارزنیگرکو-ایکشن-نہیں-کامیڈی-فلم-نے-دولت-مند-بنایا

آرنلڈ شوارزنیگرکو ایکشن نہیں کامیڈی فلم نے دولت مند بنایا

ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے جس فلم سے 40 ملین ڈالر سے زائد کمائے وہ ایکشن نہیں بلکہ کامیڈی تھی۔

77 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نے 40 سالہ فلمی کیریئر میں ہالی ووڈ کو ٹرمنیٹر، پریڈیٹر، ٹوٹل ریکال، ٹرو لائیز سمیت کئی یادگار فلمیں دیں۔

آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پر غور کیا تھا

ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے صاحبزادے پیٹرک شوارزنیگر نے اقربا پروری کے طعنوں سے بچنے کےلیے نام بدلنے پر غور کیا۔

آرنلڈ شوارزنیگر کی یہ تمام ہی فلم ایکشنز سے بھرپور ہیں، وہ بلاشبہ ہالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے بڑے ایکشن اسٹارز ہیں، انہیں صرف سلویسٹر اسٹالون سے مقابلے کا سامنے رہا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انہیں کبھی بھی ایکشنز فلم سے بڑی کمائی حاصل نہیں ہوئی بلکہ ایک کامیڈی فلم تھی، جس سے انہوں نے 40 ملین ڈالرز سے زائد کمائے۔

آرنلڈ شوارزنیگر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ ان کی کامیڈی فلم ’ٹوئینز‘ کیریئر کی سب سے منافع بخش فلم تھی، مجھے اس فلم سے معاوضہ نہیں بلکہ منافع میں حصہ ملا۔

میزبان نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اس فلم سے 20 یا 40 ملین تک ملے؟ تو اداکار نے جواب دیا کہ یہ اس سے بھی زیادہ تھا، یہ میری کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ کمائی تھی۔

فلم ٹوئینز سے پہلے آرنلڈ شوارزنیگر کی وجہ شہرت ایکشن فلمز تھیں، جب انہیں کاسٹ کیا گیا تو ہالی ووڈ میں حیرت کی لہر دوڑ گئی، کسی کو بھی ان کی کامیڈی صلاحیتوں پر یقین نہیں آیا۔

ہالی ووڈ اداکار نے فلمساز کو آفر کی کہ اگر ہم معاوضہ نہ لیں تو فلم ساڑھے 16 ملین میں بن سکتی ہے، یوں ہمیں فلم کے منافع میں 40 فیصد دیا گیا، یہ بہترین ڈیل ثابت ہوئی۔

آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نے ساڑھے 13 کلو وزن کم کرنے کا نسخہ بتادیا

ہالی ووڈ اداکاراور سابقہ پروفیشنل باڈی بلڈر آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے ڈرامائی انداز میں ساڑھے 13 کلو وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا۔

1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور دنیا بھر میں 216 ملین ڈالرز کمائے، اس کا سیکوئل بنانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ ہدایت کار کی وفات کے باعث ترک کردیا گیا۔

آرنلڈ شوارزنیگر 77 سال کی عمر میں بھی ایکشن اور کامیڈی دونوں طرز کی فلم میں کام کر رہے ہیں، ان کی ایکشن کامیڈی سیریز فیوبر کا دوسرا سیزن 12 جون کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوا ہے جبکہ دیگر آنے والی فلموں میں دی مین وتھ دی بیگ شامل ہیں، جس میں وہ سانتا کلاز کا کردار نبھائیں گے۔