عدالت نے شیر افضل مروت کو کیس سے بری کر دیا

عدالت-نے-شیر-افضل-مروت-کو-کیس-سے-بری-کر-دیا

عدالت نے شیر افضل مروت کو کیس سے بری کر دیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللّٰہ پر تشدد سے متعلق کیس سے بری کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیرافضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ہاتھا پائی کیس، شیر افضل مروت کی ضمانت کنفرم، جج کی بات پر قہقہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے شیر افضل مروت کی نجی چینل پر سینیٹر افنان اللّٰہ سے مار کٹائی کیس میں ضمانت کنفرم کر دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس سے ان کی کیس میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل چلایا بھی جائے تو شیر افضل مروت کو سزا کا  کوئی امکان موجود نہیں۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

بتاتے چلیں شیر افضل مروت کے خلاف درخواست تھانہ آبپارہ میں درج کی گئی تھی۔