کراچی، کار چوری کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی،-کار-چوری-کی-فوٹیج-سامنے-آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی۔

فوٹیج کے مطابق  7 جون کو پیش آئے واقعہ میں 3 ملزمان ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے نظر آئے۔

واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب 3 ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچتے ہیں، دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے، گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے، تاہم پولیس نہ تو ملزمان کو پکڑ سکی ہے اور نہ ہی گاڑی برآمد کرسکی ہے۔